ممبئی،4؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر میں چل رہی کسانوں کی ہڑتال پرتشدد موڑ پر پہنچ گئی ہے۔کسانوں کی ہڑتال جہاں چوتھے دن میں داخل ہوگئی ہے،وہیں ناسک میں 200سے 300کسان ایک جگہ جمع ہوکر راستے سے آنے جانے والے ٹرکوں کو روک کر اس میں لادے گئے ٹماٹر اور پیاز کو پھینکنا شروع کر دیا۔پولیس نے کسانوں کو ایسا کرنے سے روکا تو کسان جارح ہوگئے۔کسانوں کوروکنے کے لئے پولیس نے پہلے لاٹھی چارج کیا اور بعد میں ہوا میں فائرنگ کی، تب جاکر پوزیشن کنٹرول میں آسکی۔